Connect with us

JAMMU & KASHMIR

کالے قوانین کی آڑ میں انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑائی جارہی ہیں : جماعت اسلامی

شاہد یوسف کی گرفتاری سراسر انتقام گیری

Published

on

kno news


سرینگر//وادی میں بھارتی فورسز کی طرف سے بڑھتی ہوئی زیادتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جماعت اسلامی جموں وکشمیر اُن کالے قوانین کی منسوخی پر زور دیتی ہے جن کے تحت یہاں تعینات بھارتی فوجیوں کو تمام قانونی ضابطوں سے مستثنیٰ اختیارات حاصل ہیں۔ حال ہی میں واگڈ ترال میں جس طرح ان فورسز اہلکاروں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جملہ انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑاکر رکھ دیں اور بزرگ اور بچوں سمیت زن و مرد کی ایک اچھی خاصی تعداد کو اپنے تشدد کا نشانہ بنایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان اہلکاروں کو یہاں کے عوام کے ساتھ بدترین سلوک کرنے کی کھلی لائسنس حاصل ہے۔ اس تشدد کے دوران اَنوبہ گلزار نامی ایک سالہ بچی بھی بری طرح زخمی ہوگئی جس نے انسانیت کو ہی شرمسار کرکے رکھ دیا۔ نیز جنوبی کشمیر علی الخصوص شوپیان ضلع میں درجنوں دیہات کا محاصرہ کرکے جس طرح ہزاروں بے گناہ عوام کو اپنے ہی گھروں میں نظر بند کرکے اُن کو گھومنا پھرنا اور معمول کا کاروبار زندگی حرام کیا جاتا ہے وہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ دوران محاصرہ لوگ کافی مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں نیزعوام کو فورسز اہلکاروں کے ذہنی و جسمانی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج کل شوپیان میں سیبوں کو اُتارنے اور انہیں متعلقہ منڈیوں میں پہنچا نے کا موسم ہے لیکن ان محاصروں نے اس کاروبار کو بھی ٹھپ کردیا ہے جس سے باغ مالکان کے ساتھ ساتھ کاروباری اور مزدور طبقے بھی بُری طرح متاثر ہوئے ہیں اور اس طرح لوگوں کو معاشی بدحالی کا شکار بنایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وادی بھر میں پولیس اور این آئی اے کی طرف سے آئے روز گرفتاریوں کا جو سلسلہ چلایا جارہا ہے اس نے بھی یہاں کی غیر یقینی صورتحال اورعدم تحفظ کے احساس کو مزید ابتر بنادیا ہے۔ کل ہی سویہ بگ بڈگام کے شاہد یوسف نامی جوان کو صرف سید صلاح الدین کا فرزند ہونے کی بنا پر گرفتار کیا گیا جو کہ سراسر ایک انتقامی کارروائی ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر وادی میں موجود اس گھمبیر صورتحال پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جملہ کالے قوانین کی منسوخی، عوام کے بنیادی جمہوری حقوق کی واگزاری، انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ روکنے اور بھارتی اہلکاروں کی طرف سے محاصرہ کی کارروائیوں کو بند کرنے اور جملہ نظر بندوں اور قیدیوں کی بلاشرط رہائی پر زور دیتی ہے۔

ایڈوکیٹ زاہد علی

 

Trending

TOP STORIES3 hours ago

34-yr-old man found dead in Soura | KNO

TOP STORIES5 hours ago

10 dead after cab plunges into gorge in Ramban, rescue ops continue | KNO

TOP STORIES5 hours ago

10 dead after cab plunges into gorge in Ramban | KNO

TOP STORIES16 hours ago

Refrain from disclosing identity of children in need of care, protection: CWC Sgr | KNO

TOP STORIES16 hours ago

Tragedy Strikes Again: Minor Girl Mauled to Death by Leopard in Budgam Village, 2nd Attack in Past 17 Days | KNO

TOP STORIES16 hours ago

Man jumps into river Jhelum near Zaina Kadal | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Illegally acquired property of notorious drug peddler attached in Bla: Police | KNO

TOP STORIES18 hours ago

ADGP L&O reviews preparedness for upcoming elections | KNO

TOP STORIES18 hours ago

HMT Zainakote residents protest against power paucity in Ramadan | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Missing girl from Chasana, Reasi recovered within 2 days: Police | KNO

TOP STORIES18 hours ago

HMT Zainakote residents decry contaminated water supply during Ramadan | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Budgam residents concerned over deteriorating road conditions | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Congress leader Harbans Bral joins BJP in Jammu | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Shopian, Pir Panjal residents demand reopening of Mughal Road for traffic | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Dry, hollow chinar trees risk lives of students, people in Ganderbal’s Saloora | KNO

TOP STORIES18 hours ago

Ten Injured as vehicle plunges into gorge in Poonch | KNO

TOP STORIES18 hours ago

‘Don’t be fooled’: Omar cautions against believing AFSPA repeal promises | KNO

Copyright © 2021