JAMMU & KASHMIR شیخ حسینہ اسلام دشمن، ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ مات کئے : جماعت اسلامی عالم اسلام انسانیت سوز کارروائیوںکو رُکوانے کی خاطر مو ¿ثر اقدامات کریں Published 334 weeks ago on November 23, 2017 By KashmirNewsObserver سرینگر//بنگلہ دیش کے متنازعہ انٹرنیشل وار کرائمز ٹریبونل نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش سے وابستہ چھ دیگر کارکنوں کو سزائے موت سنائی اور اس طرح عدل و انصاف کا ایک اور بار گلا گھونٹا گیا۔ بنگلہ دیش کی اسلام دشمن وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ظلم و بربریت کے تمام ریکارڈ مات کرنے کا پختہ ارادہ کرلیا ہے تاکہ دنیا کی تاریخ میں ایک اور فرعون، نمرود،، چنگیز خان، ہٹلر وغیرہ کا اضافہ ہوسکے۔ یہ حقیقت اظہر من الشمس ہے کہ ظالموں کا انجام کار رسوائی کے سوا کچھ اور حاصل نہیں ہوتا ہے۔ چونکہ دنیا کی استبدادی قوتیں اسلام کے احیا کو اپنی چودھراہٹ کی موت سمجھتی ہیں اس لیے انہوں نے تمام مسلمان ملکوں میں احیاءاسلام کی کوششوں کو ہر صورت میں روکنے کا ایک شیطانی منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کے لیے وہ ان ملکوں میں اپنے آلہ کار حکمرانوں کے ذریعے اسلام پسند تنظیموں اور افراد کو بھیانک ظلم و جور کا شکار بنانے پر تلی ہوئی ہے حالانکہ یہ سب کارروائیاں انسانی حقوق کی صریح پامالی کے علاوہ انسانیت کی ہی مٹی پلید کرنے کے مترادف ہے لیکن اس پر دنیا کی یہ قوتیں خاموش تماشائی کا رول ادا کرکے تاریخ عالم میں اپنا نام ظالموں کے صفحوں میں درج کررواہی ہیں۔ یہی حال مصر کے ڈکٹیٹر جنرل السیسی کا بھی ہے جس نے ظلم وجبر کے تمام حدود پھلانگتے ہوئے ہزاروں بے گناہوں کے خون ناحق سے اپنا نامہ اعمال سیاہ کردیا ہے اور اسلام دشمنی میں حد سے گزر گیا ہے۔ دونوں ممالک میں ہزاروں بے گناہ افراد احیاءاسلام کی کوششوں کا ساتھ دینے کے جرم بے گناہی میں جیلوں اور تعذیب خانوں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور ظالم و جابر حکمران اپنے عبرتناک انجام سے غافل محوِ عیش ہیں۔ جماعت اسلامی جموںوکشمیر‘ بنگلہ دیشی عدالت کے اس غیر منصفانہ اور جانبدارانہ فیصلے پر گہری تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے عالم اسلام سے خصوصاً اور اقوام عالم سے عموماً اپیل کرتی ہے کہ وہ اس صریح ناانصافی اور انسانیت سوز کارروائیوں کی برملا مذمت کریں اور ان ظالمانہ فیصلے کو رُکوانے کی خاطر مو ¿ثر اقدامات کریں۔ Up Next Hurriyat (G) Expressing Serious Concern Over The Deteriorating Condition Of Peer Saif Ullah | KNO Don't Miss BJP MLA Ravinder Raina beats up Aadhar Centre employee | KNO