JAMMU & KASHMIR جیل حکام کشمیری نظر بندوں کو ایذائیں دینا اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں : جماعت اسلامی Published 323 weeks ago on January 18, 2018 By KashmirNewsObserver سرینگر//ایک حقیقی جمہوری نظام میں لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم ہوتا ہے اور اُن کو اپنے مسائل سامنے رکھنے کی کھلی آزادی ہوتی ہے اور عوامی اُمنگوں اور خواہشات کی قدر ہوتی ہے لیکن جموں وکشمیر کے اس خطہ میں اس جمہوریت کو پنپنے کا موقعہ ہی نہیں دیا گیا بلکہ آمریت ہی مسلط رہی ہے جس کے ذریعے یہاں بسنے والے عوام کے بنیادی حقوق تک کو دبادیا گیا اور جس نے بھی ظلم و جبر کے خلاف کبھی آواز بلند کی اُس کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں سے دوچار کیا گیا اور بلاکسی جواز کے جیلوں اور تعذیب خانوں میں ٹھونسا گیا۔ یہاں کے جیل خانے اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ ان کو ہمیشہ بے گناہوں سے بسایا گیا اور وہاں اُن کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرکے نظر بند رکھا گیا۔ 1990ء سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے والے بے گناہ لوگوں سے ان جیلوں کو بھر دیا گیا اور نظر بندوں کے ساتھ ایسا وحشیانہ اور بہیمانہ سلوک کیا گیا جن کی تاریخ انسانیت میں بہت ہی کم مثالیں ملتی ہیں اور یہ مذموم سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جموں کے دور دراز جیلوں میں اس وقت بھی سینکڑوں بے گناہ کشمیری نظر بند ہیں اور اُن کو اُن بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرکے رکھا گیا ہے جو کہ خطرناک مجرموں کو بھی ہر صورت میں حاصل رہتی ہیں۔ ان جیلوں کی باگ ڈور اُن لوگوں کے ہاتھوں میں دی گئی ہے جو انتہائی متعصب اور فرقہ پرست ہیں اور ہر صورت میں کشمیری نظر بندوں کی ایذائیں دینا‘ اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں۔ اُدھم پور جیل کی حالت انتہائی ابتر ہے جہاں کشمیری نظر بندوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں دینی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی خاطر مختلف حربے آزمائے جاتے ہیں۔ ملاقات کی خاطر سینکڑوں میلوں کا سفر طے کرکے آنے والے ملاقاتیوں کو ہر طرح سے ستایا جاتا ہے اور مختلف بہانوں کی آڑ میں انہیں نظر بند عزیزوں سے ملے بغیر ہی واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی جموںو کشمیر‘ اُدھم پور جیل حکام کے وہاں نظر بند کشمیریوں کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے‘ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی اداروں پر زور دیتی ہے کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کو رُکوانے کی خاطر ضروری اور موثر اقدامات کریں۔ Up Next Why don't you book those who burnt Church in and damaged Public property under PSA : Er. Rasheed | KNO Don't Miss Dal Khalsa to observe India's 'republic day' as day of deceit and assimilation | KNO