JAMMU & KASHMIR کشمیریوں کے حقوق کو پامال کرنے میں فوج کو اب بھارتی سپریم کورٹ کی پشت پناہی بھی حاصل : جماعت اسلامی انسانی حقوق ادارے اور ماہرین آئین و بین الاقوامی قوانین فیصلے کے خلاف لائحہ عمل تشکیل دیں Published 323 weeks ago on February 13, 2018 By KashmirNewsObserver سرینگر//گنوپورہ شوپیان میں بھارتی فوجی اہلکاروں کے خلاف وہاں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو بلاوجہ فائرنگ سے قتل کرنے کے سلسلے میں مقامی پولیس تھانہ میں درج ایف آر کو جس طرح بھارتی سپریم کورٹ نے بے اثر بنادیا اور پولیس کے نام واضح احکامات جاری کردئے کہ اس کیس میں کوئی تحقیقاتی عمل شروع نہ کیا جائے‘ سے واضح ہوتا ہے کہ کشمیری عوام کے جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ہے اور یہاں تعینات بھارتی فورسز اہلکار جس طرح چاہیں ان کی جان و مال اور عزت کو ماپال کرسکتے ہیں۔ بظاہر عدالت ہی بے کس عوام کے لیے ان حالات میں ایک سہارا تھا لیکن بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے نے عوام سے یہ سہارا بھی زبردستی چھین کر اُن کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑدیا۔ ماہرین قانون اور انصاف اس فیصلے پر انگشت بدنداں ہیں اور حیران وسرگرداں ہیں کہ عدلیہ کا یہ فیصلہ کس بنیاد پر حق بجانب قرار دیا جاسکتا ہے۔ پُرامن مظاہرین پر بلاوجہ فائرنگ سے اب ان فورسز اہلکاروں کو کوئی روکنے والا نہیں ہے کیوں کہ وہ ہر معاملے میں یہی جواز پیش کرسکتے ہیںکہ اُن کی سلامتی تمام انسانی حقوق سے بالاتر ہے اور اُن کی سلامتی کو کوئی آنچ آنے کا جب بھی کوئی اندیشہ ہو تو وہ یہاں کی سڑکوں کو بے گناہ انسانوں کے خون ناحق سے سرخ کرنے کے مجاز ہیں اور اب عدلیہ نے بھی اُن کے اس موقف کو برحق تسلیم کرلیا ہے۔ ایک طرف ان اہلکاروں کے پاس افسپا جیسے سیاہ اور کالے قوانین اُن کی پشت پر ہیں اور دوسری طرف بھارتی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ اب انہیں کوئی بھی قتل عام کرنے کے لیے کافی جواز فراہم کرتا ہے۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ انسانی حقوق سے متعلق عالمی اداروں اور ماہرین آئین و بین الاقوامی قوانین کو بھارتی سپریم کورٹ کے اس فیصلے جس میں تین بے گناہ نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بلاوجہ قتل پر پولیس کی طرف سے دائر شدہ مقدمے کی تحقیقات پر بھی روک لگادی گئی ہے‘ کے نتائج پر غور و خوض کی خاطر ایک لائحہ عمل تشکیل دینے پر زور دیتی ہے۔ بصورت دیگر اب سرکاری فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کے خلاف کہیں بھی کوئی کارروائی نہیں ہوسکتی ہے اور یہ فیصلہ انسانی حقوق کو پامال کرانے کی خاطر ایک لائسنس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ Up Next Primary Health centre (PHC )Hawal pulwama faces shortage of Dental Doctor and laboratory Assitant | KNO Don't Miss Karan Nagar Gunfight Ends, Two LeT Militants killed | KNO