JAMMU & KASHMIR طلبا کے پرامن احتجاج پر فورسز کا تشدد ظالمانہ : جماعت اسلامی Published 310 weeks ago on April 19, 2018 By KashmirNewsObserver سرینگر// وادی کے مختلف علاقوں میں طلبا و طالبات کی طرف سے آصفہ کیس میں عدل و انصاف کی مانگ کرتے ہوئے پُرامن ریلیاں نکلیں لیکن یہاں کی پولیس نے بلاوجہ شوپیان، دلنہ، اوڑی، چاڈورہ، اجس بانڈی پورہ وغیرہ میں ان ریلیوں پر بلاوجہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے کئی مظاہرین کو زخمی کردیا اور پیلٹ گولیوں کی بوچھاڑ کرکے کئی نوجوانوں کی آنکھوں کو بری طرح متاثر کردیا۔ اس کے علاوہ کل اسلام آباد میں مقامی پولیس چوکی کے افسر نے ایک راہ چلتی طالبہ کے ساتھ انتہائی شرمناک زبان درازی کرکے‘ اپنے گھٹیاپن کا مظاہرہ کیا۔اُس نے ایسی گندی اور غلیظ الفاظ اپنی زبان سے نکال کر انسانیت کا سر ہی شرم سے جھکادیا ہے اور اس طرح درندہ ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ ایسے ہی درندہ صفت لوگ یہاں کی پولیس کی بدنامی کا باعث ہیں اور اس طرح کے ہی اہلکاروں آصفہ جیسی معصومہ کی عصمت دری اور قتل میں ملوث ہیں۔ جماعت اسلامی جموں وکشمیر‘ پولیس کی اس ظالمانہ اور جابرانہ کارروائی کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی پر زور دیتی ہے۔ نیز اسلام آباد کے چوکی افسر کے طرز عمل کو شیطانی قرار دے کر اس پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ ایڈوکیٹ زاہد علی Up Next Gun snatched Today from Pinjura Bank Recovered by Shopian Police within Hours | KNO Don't Miss SAC directs govt to streamline functions of ISM department | KNO