JAMMU & KASHMIR KNO | جماعت اسلامی کے زعماءکی گرفتاری سرکاری بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت Published 311 weeks ago on May 10, 2018 By KashmirNewsObserver حال ہی میں شوپیان معرکہ میں شہید ہوئے پروفیسر محمد رفیع بٹ کی نماز جنازہ پڑھائی اور جنازہ کے دوران گڑبڑ مچانے کی کوشش کرنے والوں کی سرزنش کی۔ چونکہ بشیر احمد لون‘ شہید محمد رفیع کے والد کے گہرے دوست ہیں اور انہی کے کہنے پر انہوں نے نماز جنازہ پڑھائی جوکہ ایک بنیادی دینی فریضہ ہے اور جس کو ادا کرنا‘ ہر ایک مسلمان پر فرض کفایہ ہے۔ سرکاری انتظامیہ شہید موصوف کے جنازے میںلوگوں کے اژدھام کو دیکھ کر بوکھلا گئی ہیں اور اس بوکھلاہٹ سے نجات پانے کی خاطر ہی موصوف کی بلاوجہ گرفتاری بہ عمل لائی گئی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ رات کے دوران تھانہ پولیس بجبہاڑہ اسلام آباد سے پولیس کی ایک بھاری نفری نے امیر تحصیل جماعت اسلامی اسلام آباد گلزار احمد بٹ کے گھر واقع اُرن ہال پر چھاپہ ڈالا اور موصوف کے فرزند عاقب کو جرم بے گناہی کی پاداش میں گرفتار کرلیا اور تھانہ پولیس بجبہاڑہ میں نظر بند کرلیا۔ اگلے روز جب گلزار احمد اپنے بیٹے کی رہا ئی کے لیے ایک پولیس افسر سے ملے تو جماعت اسلامی سے وابستگی کا ذکرسنتے ہی وہ آگ بگولا ہوگیا اور بلاکسی قانونی یا اخلاقی جوا ز کے آمرانہ طریقے پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے‘ موصوف کو بھی حراست میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔ دونوں باپ بیٹے بلاکسی قانونی جواز کے تھانہ ھٰذا میں نظر بند ہیں اور اُن پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی ان گرفتاریوں کو سرکار اور پولیس کی انتقام گیری قرار دے کر ان کی کڑی مذمت کرتی ہے اور تینوں نظر بندوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی پر زور دیتی ہے۔ Up Next Advisor Mattoo meets Governor | KNO Don't Miss Dr Nirmal Singh is new J&K legislative assembly speaker | KNO