Connect with us

JAMMU & KASHMIR

جیل حکام کشمیری نظر بندوں کو ایذائیں دینا اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں : جماعت اسلامی

Published

on

kno news

سرینگر//ایک حقیقی جمہوری نظام میں لوگوں کو اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا بھر پور موقعہ فراہم ہوتا ہے اور اُن کو اپنے مسائل سامنے رکھنے کی کھلی آزادی ہوتی ہے اور عوامی اُمنگوں اور خواہشات کی قدر ہوتی ہے لیکن جموں وکشمیر کے اس خطہ میں اس جمہوریت کو پنپنے کا موقعہ ہی نہیں دیا گیا بلکہ آمریت ہی مسلط رہی ہے جس کے ذریعے یہاں بسنے والے عوام کے بنیادی حقوق تک کو دبادیا گیا اور جس نے بھی ظلم و جبر کے خلاف کبھی آواز بلند کی اُس کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں سے دوچار کیا گیا اور بلاکسی جواز کے جیلوں اور تعذیب خانوں میں ٹھونسا گیا۔ یہاں کے جیل خانے اس حقیقت کے گواہ ہیں کہ ان کو ہمیشہ بے گناہوں سے بسایا گیا اور وہاں اُن کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرکے نظر بند رکھا گیا۔ 1990ء سے ہزاروں کی تعداد میں اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے آواز بلند کرنے والے بے گناہ لوگوں سے ان جیلوں کو بھر دیا گیا اور نظر بندوں کے ساتھ ایسا وحشیانہ اور بہیمانہ سلوک کیا گیا جن کی تاریخ انسانیت میں بہت ہی کم مثالیں ملتی ہیں اور یہ مذموم سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ جموں کے دور دراز جیلوں میں اس وقت بھی سینکڑوں بے گناہ کشمیری نظر بند ہیں اور اُن کو اُن بنیادی سہولیات سے بھی محروم کرکے رکھا گیا ہے جو کہ خطرناک مجرموں کو بھی ہر صورت میں حاصل رہتی ہیں۔ ان جیلوں کی باگ ڈور اُن لوگوں کے ہاتھوں میں دی گئی ہے جو انتہائی متعصب اور فرقہ پرست ہیں اور ہر صورت میں کشمیری نظر بندوں کی ایذائیں دینا‘ اپنا ایجنڈا سمجھتے ہیں۔ اُدھم پور جیل کی حالت انتہائی ابتر ہے جہاں کشمیری نظر بندوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جاتا ہے اور انہیں دینی فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی خاطر مختلف حربے آزمائے جاتے ہیں۔ ملاقات کی خاطر سینکڑوں میلوں کا سفر طے کرکے آنے والے ملاقاتیوں کو ہر طرح سے ستایا جاتا ہے اور مختلف بہانوں کی آڑ میں انہیں نظر بند عزیزوں سے ملے بغیر ہی واپس لوٹا دیا جاتا ہے۔ جماعت اسلامی جموںو کشمیر‘ اُدھم پور جیل حکام کے وہاں نظر بند کشمیریوں کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک پر زبردست برہمی کا اظہار کرتے ہوئے‘ انسانی حقوق سے متعلق بین الاقوامی اور مقامی اداروں پر زور دیتی ہے کہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کو رُکوانے کی خاطر ضروری اور موثر اقدامات کریں۔

Trending

TOP STORIES9 hours ago

Cong won’t join Govt till Centre restores ‘snatched rights’ of J&K people: Karra | KNO

TOP STORIES9 hours ago

Providing quality health care to citizens is our obligation: CM Omar | KNO

TOP STORIES9 hours ago

CM Omar reviews drainage system of Srinagar city | KNO

TOP STORIES9 hours ago

J&K to remain hot, humid over next 10 days: MeT | KNO

TOP STORIES9 hours ago

M K Sinha posted as J&K's Intelligence Chief | KNO

TOP STORIES9 hours ago

Uproar over posting of JKAS officer in Legislative Assembly | KNO

TOP STORIES9 hours ago

Speaker Rather calls for early reopening of Yousmarg, says thousands dependent on tourism | KNO

TOP STORIES9 hours ago

Seasonal influenza may rise, health authorities issue advisory | KNO

TOP STORIES9 hours ago

Daily wagers to protest on Sep 1 over regularisation delay | KNO

TOP STORIES9 hours ago

7-years on, Tral awaits proposed fruit mandi at Nowdal | KNO

TOP STORIES9 hours ago

Lieutenant Governor’s greetings on Raksha Bandhan | KNO

TOP STORIES9 hours ago

DIPR announces cash prizes across nine categories for 1st International Film Festival of J&K | KNO

TOP STORIES10 hours ago

Sujit Kumar is new IGP Kashmir as J&K govt reshuffles 14 police officers | KNO

TOP STORIES1 days ago

Iqbal Hassan Moona among 35 accounts officers granted non-functional pay scale | KNO

TOP STORIES1 days ago

Kashmir celebrates Eid-e-Milad-un-Nabi (SAW) with religious fervour, enthusiasm | KNO

TOP STORIES1 days ago

Dargah Hazratbal filled with devotees as ‘Moi-e-Muqaddas’ displayed on Eid-e-Milad-un-Nabi (SAW) | KNO

TOP STORIES1 days ago

Advanced healthcare must no longer remain luxury confined to metropolitan cities: LG Sinha | KNO

Copyright © 2021